• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C

پنجاب : ساہیوال میں ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کر لی

شائع July 13, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق ساہیوال میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے 2 بچوں کے ساتھ ٹرین کے سامنے آکر جان دے دی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کا یہ واقعہ جھال روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا ہے، جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں، تاہم اب تک خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھال روڈ پھاٹک کے قریب خاتون کی جانب سے بچوں سمیت خود کشی کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد ابتدائی تحقیقات شروع کی ہیں، تاہم ابتدائی طور پر خاتون کے اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025