• KHI: Clear 18°C
  • LHR: Sunny 12.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.6°C
  • KHI: Clear 18°C
  • LHR: Sunny 12.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.6°C

گزشتہ مالی سال افغانستان کو برآمدات میں 31 فیصد اضافہ، حجم ایک ارب 39 کروڑ ڈالر ریکارڈ

شائع July 13, 2025
مالی سال 24-2023 میں پاک افغان دو طرفہ تجارت ایک ارب 60 کروڑ ڈالر تھی
—فائل فوٹو:ڈان
مالی سال 24-2023 میں پاک افغان دو طرفہ تجارت ایک ارب 60 کروڑ ڈالر تھی —فائل فوٹو:ڈان

گزشتہ مالی سال 25-2024 افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں 31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، افغانستان کے لیے جون کے مہینے میں پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 90 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جون میں ماہانہ بنیاد پر افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 29 فیصد بڑھ گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ مالی سال 25-2024 کے دوران افغانستان کو مجموعی طور پر برآمدات میں31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، افغانستان کے لیے جون میں پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 90 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے آخری مہینے میں ماہانہ بنیاد پر افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 29 فیصد بڑھیں، جون 2025 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔

گزشتہ مالی سال افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات ایک ارب 39 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہیں، ذرائع کے مطابق مالی سال 24-2023 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم ایک ارب 7 کروڑ ڈالر تھا۔

گزشتہ مالی سال میں پاک افغان دوطرفہ تجارت میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا، مالی سال 25-2024 میں پاک افغان دو طرفہ تجارت کاحجم تقریباً 2 ارب ڈالر رہا، مالی سال 24-2023 میں پاک افغان دو طرفہ تجارت ایک ارب 60 کروڑ ڈالر تھی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025