• KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 16°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 16°C

پاکستان سٹیزن پورٹل کی سروس صرف اینڈرائیڈ پر متاثر ہے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی

شائع July 13, 2025
صارفین ویب پورٹل اور آئی او ایس ورژن کے ذریعے سٹیزن پورٹل کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں
— فائل فوٹو: فیس بک
صارفین ویب پورٹل اور آئی او ایس ورژن کے ذریعے سٹیزن پورٹل کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں — فائل فوٹو: فیس بک

پاکستان سٹیزن پورٹل میں تکنیکی خرابی پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (ٹیلی کام) کا موقف سامنے آگیا، پاکستان سٹیزن پورٹل کی سروس صرف اینڈرائیڈ پر متاثر ہے، پاکستان سٹیزن پورٹل کے آئی او ایس اور ویب پورٹل درست کام کر رہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے پاکستان سٹیزن پورٹل میں تکنیکی خرابی پر سرکاری مؤقف جاری کردیا ہے، پاکستان سٹیزن پورٹل کی سروس صرف اینڈرائیڈ پر متاثر ہے۔

وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے آئی او ایس اور ویب پورٹل درست کام کر رہے ہیں، اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاکستان سٹیزن پورٹل کا نیا ورژن تیار کرلیا گیا ہے۔

وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ ایپ کا نیا ورژن پلے اسٹور کو منظوری کے لیے بھیجا گیا ہے، پلے اسٹور سے نیا ورژن منظور ہوتے ہی مسئلہ حل ہو جائے گا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ ورژن میں مسئلہ ایس ایس ایل اور کوڈنگ کی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تکنیکی خرابی عارضی ہے، سٹیزن پورٹل کی مکمل بحالی متوقع ہے، صارفین ویب پورٹل اور آئی او ایس ورژن کے ذریعے خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025