• KHI: Partly Cloudy 22.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.7°C

لاہور: پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب، اغوا کار گرفتار

شائع July 13, 2025
فائل فوٹو:  ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

لاہور میں گلشن راوی پولیس نے کارروائی کر کے اغوا ہونے والے صابر کو بازیاب کروا لیا، ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیاگیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مغوی صابر اسنوکر کلب کے اسٹینڈ پر سیکیورٹی گارڈ کا کام کرتا تھا، ملزمان نے اسنوکر کلب کے اسٹینڈ پر گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر تشدد کیا اور گاڑی میں صابر کو اغوا کر کے لے گئے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا کہناہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں شہری پر تشدد اور اغوا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نےبتایا کہ ملزمان امیر حمزہ اور شہباز سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے اور مغوی صابر کے رشتہ دار احمد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان امیر حمزہ اور شہباز مزید تحقیقات کے لیے انوسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025