• KHI: Partly Cloudy 20.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C

اپوزیشن کے 26 اراکین کی معطلی کا معاملہ، پنجاب اسمبلی میں بڑا بریک تھرو سامنےآگیا

شائع July 13, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 اراکین کی معطلی کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں بڑا بریک تھرو سامنےآگیا، اپوزیشن اور حکومت مختلف معاملات پر متفق ہو گئی، میٹنگ میں فیصلہ کیاگیا کہ اگلے تین سے چار دن کے اندر ایک اور بیٹھک کی جائے گی جس میں معاملات کو مزید بہتر بنایا جائے گا،

اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیرصدارت اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی پر دوسرا سیشن پنجاب اسمبلی میں ہوا، جو ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کاکہنا تھاکہ آج ہماری اور حکومتی اراکین کے درمیان ہونے والی گفتگو کافی مثبت رہی، میٹنگ میں سامنے آنے والے نکات کو اپنی پارلیمانی پارٹی کےسامنے رکھیں گے، اگلے تین سے چار روز میں ایک اور سیشن کاانعقاد کیاجائےگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ و حکومتی رکن مجتبی شجاع الرحمن کا کہنا تھاکہ آج ہمارے اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات اچھے ماحول میں ہوئے، ہم یہ چاہتے ہیں اس عوامی ایوان میں حکومتی رکن ہو یا اپوزیشن سب کی عزت بحال کریں اور اس ایوان کو عوامی ایوان بنائیں۔

حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے اس عزم کااظہار کیا کہ مل کر پنجاب اسمبلی کی پرانی روایات کو بحال کیاجائے گا، اور گالم گلوچ ، ماردھاڑ کے کلچر کو مل کر دفن کیاجائےگا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025