• KHI: Sunny 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.5°C
  • KHI: Sunny 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.5°C

خوشحالی جب تک کراچی نہیں آئے گی، اسلام آباد نہیں پہنچ سکتی، خالد مقبول

شائع July 13, 2025
فوٹو: اسکرین شاٹ، ڈان نیوز
فوٹو: اسکرین شاٹ، ڈان نیوز

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نےکہا ہے کہ پاکستان کوسمجھ آگیاہےکہ کراچی ترقی کرےگاتوپاکستان ترقی کرےگا، خوشحالی جب تک کراچی نہیں آئے گی، اسلام آباد نہیں پہنچ سکتی۔

آرٹس کونسل کراچی میں نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن سرٹیفکیشن کی تقریب تقسیم سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میرا علم سے اتنا ہی تعلق ہے کہ میں اب بھی زیر تعلیم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب کی موجودگی ہمیں اس خطرے سے باہر کررہی ہے، پاکستان نے خود کو کھڑا کرنے کا سوچ لیا ہے، پاکستان کوسمجھ آگیا ہےکہ کراچی ترقی کرےگا توپاکستان ترقی کرےگا، خوشحالی جب تک کراچی نہیں آئے گی، اسلام آباد نہیں پہنچ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی علم، صنعت، تہذیب و ثقافت کا گڑھ ہے، آپ گھبرائے نہیں، حالات تبدیل ہورہے ہیں، اب کوٹہ سسٹم کے تحت کچھ نہیں ہوگا۔

خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی: آج کےدور میں تعلیم مکمل ہی اس وقت ہوتی ہےجب ہنر آتا ہو، دنیا کی 100 بڑی یونیورسٹیوں نے ڈگری کی شرط ہی ختم کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 100سال بعد دنیا بہت تبدیل ہوجائے گی، اے آئی تیزی سے دنیا بدل رہا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہماری آبادی 24 کروڑ ہے اور چین کی سوا ارب کی آبادی ہے، لیکن چائنا کو اپنی سوا ارب کی آبادی کم لگ ری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبادی کا بڑھنا ضروری نہیں بلکہ اس کو اثاثہ بنانا ضروری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025