• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C

گینگ ریپ کے خلاف آواز اٹھانے پرپیلیکوٹ کو فرانس کا اعلیٰ ترین اعزاز نواز دیا گیا

شائع July 14, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

گینگ ریپ کے خلاف آواز بلند کرنے والی جیزیل پیلیکوٹ کو فرانس کے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جیزیل پیلیکوٹ جو عوامی سطح پر گینگ ریپ کے خلاف گواہی دے کر نسوانی حقوق کی علامت بنیں اور ریپر سے فیشن ڈیزائنر بننے والے فریل ولیمز ان 589 افراد میں شامل ہیں جنہیں فرانس کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا گیا۔

72 سالہ جیزل پیلیکوٹ اور 52 سالہ فریل ولیمز دونوں کو فرانس کے قومی دن (14 جولائی) سے قبل جاری ہونے والی فہرست میں ’لیجن آف آنر‘ کے نائٹ کے طور پر نامزد کیا گیا۔

پیلیکوٹ کو 2024 میں اپنے سابق شوہر کے خلاف دی گئی جرات مندانہ گواہی پر عالمی سطح پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا، ان کے سابق شوہر نے انہیں نشہ آور ادویات دے کر ایک دہائی تک درجنوں مردوں سے زیادتی کروائی۔

اس کیس نے فرانس میں جنسی زیادتی سے متعلق قوانین میں تبدیلی لانے میں مدد دی اور پیلیکوٹ کو بین الاقوامی میڈیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا، تاہم ٹرائل کے بعد سے وہ خاموش ہیں۔

ان کے وکیل کے مطابق وہ اس اجتماعی زیادتی کی کہانی پر مبنی ایک کتاب لکھنے پر توجہ دے رہی ہیں، جو 2026 میں شائع ہوگی۔

فریل ولیمز، جنہوں نے ریپر اور گلوکار کے طور پر شہرت حاصل کی، بعدازاں موسیقی پروڈیوس کرنے اور کئی برانڈز کے لیے ملبوسات ڈیزائن کرکے ایک اور میدان میں کامیابی حاصل کی۔

2023 سے وہ فیشن برانڈ لوئی ویٹان کے مردانہ فیشن کے تخلیقی ڈائریکٹر ہیں۔

ان کا حالیہ پیرس فیشن شو بین الاقوامی ستاروں سے سجا ہوا تھا جن میں جے زی، بیونسے، فلم ڈائریکٹرز اسٹیو مک کوئین اور اسپائیک لی اور کئی فٹبال و باسکٹ بال اسٹارز شامل تھے۔

اداکارہ لیا ڈروکر، سینئر گلوکارہ سلوی وارٹن، مصنف مارک لیوی اور آشوٹز کیمپ سے بچ جانے والی 99 سالہ یوویٹ لیوی بھی ان معزز شخصیات میں شامل تھیں جنہیں ’لیجن آف آنر‘ سے نوازا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025