• KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 16°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 16°C

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی حلف برداری سے متعلق پھر خطوط لکھ دیے

شائع July 14, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مخصوص نشستوں کی حلف برداری سے متعلق پھر خطوط لکھ دیے۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن نے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے پرنسپل سیکریٹری کوبھی خط لکھ دیا۔

ان خطوط میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن اس سے قبل سیکریٹری خیبرپختونخوا کے اسمبلی کوبھی خطوط لکھ چکے ہیں۔

خطوط میں صوبائی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر اور مخصوص نشستوں پر حلف کی منتظر خواتین کے خطوط کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے فیصلہ دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ فیصلے پر الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر ارکان اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔

علاوہ ازیں، خط میں کہا گیا کہ 21 جولائی کے سینیٹ انتخابات کے لیے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کا جلد از جلد حلف لینے سے متعلق اقدامات کیے جائیں۔

خط میں کہا گیا کہ ارکان انتخابی عمل میں حصہ لینے کا اپنا آئینی حق استعمال کرسکیں، مخصوص نشستوں کے ممبران کی حلف برداری پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ گورنرخیبرپختونخوا اجلاس طلب کرے اور وزیراعلیٰ اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری گورنرکو بھیجوائیں، گورنرخیبرپختونخوا 21 جولائی سے قبل اجلاس طلب کرے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025