• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

ایل این جی کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی

شائع July 15, 2025
— فائل فوٹو: ویب سائٹ / آئل اینڈ گیس مڈل ایسٹ
— فائل فوٹو: ویب سائٹ / آئل اینڈ گیس مڈل ایسٹ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 2.68 فیصد تک کمی کر دی۔

اوگرا نےجولائی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.29 ڈالر اورسوئی ناردرن کےسسٹم پر ایل این جی 0.20 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.58 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025