• KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C

ٹک ٹاک پر نوجوانوں کی نازیبا حرکات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، شکیل صدیقی

شائع July 16, 2025
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

معروف کامیڈین و اداکار شکیل صدیقی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹک ٹاک پر نوجوانوں کی نازیبا حرکات اور سوالات دیکھ کر شدید افسوس ہوتا ہے۔

شکیل صدیقی نے حال ہی میں وکی خان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ تھیٹر پروگرام ’بکرا قسطوں پر‘ کرنے کے بعد انہیں راتوں رات شہرت ملی، جب کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے۔

شکیل صدیقی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’بکرا قسطوں پر‘ کرنے سے قبل تقریباً بارہ سال تک محنت کی، وہ وقت بھی دیکھا جب جیب میں صرف سوا روپیہ ہوتا تھا اور پیروں میں ٹوٹی ہوئی چپل لیکن اس کے باوجود انہوں نے محنت کا دامن نہیں چھوڑا اور پھر جا کر کامیابی حاصل کی۔

سوشل میڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب وہ خاص طور پر ٹک ٹاک پر نوجوان نسل کی حرکتیں دیکھتے ہیں تو حیران رہ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار اسکرولنگ کے دوران ایسی ٹک ٹاک ویڈیوز سامنے آتی ہیں جن میں نوجوان لڑکے یا لڑکیاں دوسرے افراد سے نازیبا سوالات کرتے دکھائی دیتے ہیں، جنہیں سن کر ان کے بقول کانوں سے دھواں نکل جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزی کمانا ضروری ہے، لیکن ایسے نامناسب مواد سے گریز کرنا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ وہ خود ایسی ویڈیوز کو دیکھتے ہی فوراً اسکرول کر دیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025