• KHI: Clear 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C
  • KHI: Clear 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C

لوئردیر: 7 سالہ بچی کے ریپ اور قتل پر مدرسے کے مہتمم اور اسکے بیٹے سمیت 3 افراد کو عمرقید

شائع July 16, 2025
متاثرہ بچی جندول کے علاقے منڈیزو میں ایک یتیم خانہ نما مدرسے میں مقیم تھی، جہاں مبینہ طور پر اسے ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا تھا — فائل فوٹو: کری ایٹو کامنز
متاثرہ بچی جندول کے علاقے منڈیزو میں ایک یتیم خانہ نما مدرسے میں مقیم تھی، جہاں مبینہ طور پر اسے ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا تھا — فائل فوٹو: کری ایٹو کامنز

خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سمر باغ کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے جندول کے علاقے میں 7 سالہ بچی کے ریپ اور قتل کے مقدمے میں مدرسے کے مہتمم اور اس کے بیٹے سمیت 3 افراد کو عمر قید کی سزا سنادی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سزا پانے والوں میں مولانا ضیاالحق حیدری، اس کا بیٹا ابوبکر اور محافظ ثنااللہ شامل ہے، عدالت نے مجرمان کو عمر قید کے علاوہ بالترتیب 25 سال، 3 سال اور 2 سال کی اضافی سزائیں بھی سنائیں اور فی کس 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

یہ فیصلہ ایک ایسے اندوہناک واقعے کے ایک سال سے زائد عرصے بعد سامنے آیا ہے جس نے پورے علاقے کو لرزا کر رکھ دیا تھا۔

پولیس اور پراسیکیوشن کے مطابق متاثرہ بچی جندول کے علاقے منڈیزو میں ایک یتیم خانہ نما مدرسے میں مقیم تھی، جہاں مبینہ طور پر اسے ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

ضلع پراسیکیوشن دفتر، جس کی قیادت ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رفیع اللہ نے کی، نے مقدمے کو بھرپور انداز میں آگے بڑھایا جبکہ اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر عبیداللہ نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔

ایف آئی آر 23 مئی 2024 کو تھانہ مْنڈا میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 302 (قتل)، 376 (زیادتی)، 201 (شواہد مٹانے) اور خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ کی دفعہ 53 کے تحت درج کی گئی تھی۔

متاثرہ بچی کے والد سرتاج نے پولیس کو بتایا کہ 17 مئی 2024 کو مدرسے کی انتظامیہ نے انہیں اطلاع دی کہ ان کی بیٹی کا انتقال ہو گیا ہے اور ان سے کہا گیا کہ وہ آکر لاش وصول کریں تاہم، ان کا الزام تھا کہ ان کی بیٹی کو اس سے کئی دن قبل قتل کر دیا گیا تھا اور اس کی لاش کو جرم چھپانے کے لیے چھپایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025