• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہتھیاروں پر کنٹرول اور تخفیف سے متعلق مذاکرات کا ساتواں دور مکمل

شائع July 17, 2025
— فوٹو: دفتر خارجہ
— فوٹو: دفتر خارجہ

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہتھیاروں پر کنٹرول اور کمی سے متعلق مذاکرات کا ساتواں دور لندن میں مکمل ہوگیا، دونوں ممالک کے درمیان اسٹرٹیجک استحکام، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ پر بات چیت ہوئی، فریقین کی جانب سے باقاعدہ مذاکرات کی اہمیت اور تسلسل پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے مابین ہتھیاروں پر کنٹرول اور تخفیف سے متعلق مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزرات خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری طاہر اندرابی جبکہ برطانوی وفد کی قیادت ڈائیریکٹر دفاع و بین الاقوامی سلامتی اسٹیفن للی نے کی۔

شفقت علی خان کے مطابق مذاکرات کے دوران بی ٹی سی ڈبلیو سی ڈبلیو سی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر بھی مشاورت کی گئی، دونوں ممالک کے درمیان اسٹرٹیجک استحکام اور تخفیف اسلحہ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کی پہلی کمیٹی اور کانفرنس آن ڈس آرمنٹ کے کردار پر بھی غور کیا گیا اگلا مذاکراتی دور 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025