• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C

مون سون بارشوں سے آبی ذخائر بڑھ گئے، قابل استعمال ذخیرہ 83 لاکھ ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا

شائع July 17, 2025
تربیلا ڈیم — فائل فوٹو: کوہی مری
تربیلا ڈیم — فائل فوٹو: کوہی مری

مون سون بارشوں سے آبی ذخائر بڑھ گئے جبکہ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 83 لاکھ ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔

ترجمان ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے باعث اسپیل ویز کھول دیے گئے ہیں۔

ترجمان ارسا کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1186 فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1242 فٹ پر ڈیم بھر جاتا ہے۔

ترجمان ارسا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی سطح 648 فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ پانی کی گنجائش صرف ایک فٹ رہ گئی، ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیمز کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے تاہم اربن فلڈنگ ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں گزشتہ روز سے بارشیں جاری ہیں، راولپنڈی میں 15 گھنٹے میں 230 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ مسلسل بارش کے باعث نالہ لئی کی سطح 18 فٹ تک بلند ہوگئی ہے جبکہ نالہ لئی کی انتہائی سطح 20 فٹ ہے۔

چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث طوفانی بارش ہوئی جبکہ 10 گھنٹے کے دوران423 ملی میٹر بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، منڈی بہاؤالدین شہر میں بھی 210 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جس کے باعث سڑکیں اور گلیاں تالاب میں بدل گئی تھیں۔

دوسری جانب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب بھر میں آج بھی بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025