کوہستان اسکینڈل میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے، نیب سے تعاون کرنا چاہیے، اعظم سواتی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہمیں نیب سے تعاون کرنا چاہیے، نیب بڑے اچھے طریقے سے کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے, جنہوں نے خیبرپختونخوا (کے پی) کے وسائل کو نقصان پہنچایا انہیں عبرت ناک سزا دی جائے، نیب کی کارکردگی پر انہیں داد دیتا ہوں۔
ڈان نیوز کے مطابق پشاور میں نیب کے دفتر میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت کا کیس بن سکتا ہے، تو میرے خلاف اپنا مکان بیچنے کا کیس بھی بن سکتا ہے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ آج نیب دفتر آیا تھا، پہلے بھی بڑے وزیروں کو کرپشن پر جیل بھیجا گیا ہے، مکان کی فروخت کی تمام دستاویزات نیب کے حوالے کر دی ہیں، مکان جس نے خریدا تھا وہ رئیل اسٹیٹ کا ایجنٹ تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نیب سے تعاون کرنا چاہیے، جنہوں نے خیبرپختونخوا (کے پی) کے وسائل کو نقصان پہنچایا انہیں عبرت ناک سزا دی جائے، نیب کی کارکردگی پر انہیں داد دیتا ہوں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیب بڑے اچھے طریقے سے کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے، میں نے مکان فروخت کیا ہے، نیب نے ریکوری کے بعد بیچنا ہو تو 61 کروڑ روپے قیمت دوں گا۔












لائیو ٹی وی