• KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.2°C

پاک آرمی کا سیلابی صورتحال میں فضائی آپریشن جاری، متعدد افراد محفوظ مقامات پرمنتقل

شائع July 17, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاک آرمی کا سیلابی صورتحال میں ملک بھر میں وسیع پیمانے پر فضائی ریسکیو آپریشن جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں فوری ردعمل کے تحت متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے دشوار گزار علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔

گاؤں چکری راجن میں3 افراد، چکوال اور خانپور میں فضائی آپریشن کے ذریعے 27 افرادکو ریسکیو کیاگیا۔

اسی طرح چک مونجو میں ریسکیو آپریشن کے دوران 10 افرادکو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا، ڈھوک بھدر میں ایک اور کامیاب آپریشن میں 31 متاثرین کو نکالا گیا۔

رپورٹ کے مطابق داراپور میں فضائی ریسکیو مشنز میں 38 شہریوں کومحفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا۔

متاثرین کو لائیو جیکٹس اور فوری امداد کی فراہمی بھی کی جا رہی ہے، آرمی ریسکیو اینڈریلیف آپریشن میں مقامی انتظامیہ بھی بھرپور حصہ لے رہی ہے، پاک فوج اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، راولپنڈی میں 15 گھنٹے میں 230 ملی میٹر بارش برسنے پر ندی نالے بپھر گئے تھے، نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر سائرن بجادیے گئے جبکہ چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد 423 ملی میٹر بارش برسنے پر ڈیم کا بند ٹوٹ گیا تھا، 24 گھنٹے میں حادثات و واقعات میں درجنوں افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025