• KHI: Clear 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C
  • KHI: Clear 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C

پروفیسر آفاق صدیقی کو تھپڑ مارنے والے رینجرز اہلکار کو معطل کردیا گیا، کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی

شائع July 18, 2025
— فائل فوٹو: آن لائن
— فائل فوٹو: آن لائن

جامعہ کراچی کے اسٹاف ٹاؤن میں کچرا جلانے سے منع کرنے پر پروفیسر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے رینجرز اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی (کے یو ٹی ایس) نے کہا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ کے ایک سینئر افسر نے جامعہ کراچی کے اسٹاف ٹاؤن میں پروفیسر آفاق احمد صدیقی پر تشدد میں ملوث رینجرز اہلکار کو معطل کردیا ہے۔

جمعرات کو جاری کیے گئے ایک پریس ریلیز کے مطابق کٹس کے ایک وفد نے پروفیسر آفاق صدیقی کے ہمراہ رینجرز کے سیکٹر کمانڈر سے ملاقات کی، جس کے بعد متعلقہ رینجرز گارڈ کو معطل کردیا گیا اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

پروفیسر آفاق صدیقی کا 15 جولائی کا کوڑا کرکٹ جلانے کے معاملے پر اپنے پڑوسی سینئر رینجرز افسر کے گارڈ سے جھگڑا ہوا تھا۔

پروفیسر کے مطابق گارڈ نے ان سے بدتمیزی کی اور ان کے منہ پر تھپڑ مارا تھا، ڈان نے اس معاملے پر رینجرز کے ترجمان سے تصدیق کی کوشش کی تاہم اس خبر کے فائل ہونے تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

اساتذہ کی تنظیم نے ذمہ دار افراد کے خلاف مناسب کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے رینجرز کی اعلیٰ قیادت سے اپیل کی تھی کہ وہ اس واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور کیمپس میں پُرامن اور باوقار ماحول قائم رکھنے کے لیے کردار ادا کرے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025