• KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C

وزیراعظم سے لیبیا کے کمانڈر ان چیف کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

شائع July 18, 2025 اپ ڈیٹ July 19, 2025
فوٹو: پی ٹی وی
فوٹو: پی ٹی وی

وزیراعظم شہباز شریف سے لیبیا کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں لیبیا کے کمانڈر ان چیف جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی، وزیراعظم نے لیبیائی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

دوران ملاقات لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا، ملاقات میں پاکستان اور لیبیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، وزیر کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے الگ الگ ملاقات کی تھی، ان ملاقاتوں میں باہمی دل چسپی کے امور بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

فیلڈمارشل سے سید عاصم منیر سے ملاقات میں جدید سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی صنعت میں تعاون اور تکنیکی مہارت کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025