اے سی سی اجلاس کا مقام تبدیل نہ ہوا تو بھارت ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرے گا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

شائع July 19, 2025
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی کرکٹ بورڈ ایک بار پھر ایشا کپ کے انعقاد میں روڑے اٹکانے لگا، بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا مقام تبدیل نہ کرنے پر میگا ایونٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بنگلہ دیش میں 24 جولائی کو شیڈول سالانہ اجلاس کا مقام تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، وینیو تبدیل نہ کرنے کی صورت میں بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2025 کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکا، افغانستان اور عمان نے بھی اے سی سی اجلاس کے مقام کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قبل ازیں، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے وینیو پر اعتراض کرنے والے بورڈ ممبران کو زوم پر اجلاس جوائن کرنے کی تجویز دے دی۔

خیال رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 24 جولائی کے ڈھاکا میں شیڈول ہے جبکہ ایشیا کپ 2025 کا رواں برس ستمبر میں انعقاد ممکن ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025