• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

گورنر خیبرپختونخوا کے ارکان سے حلف لینے پر اسپیکر کی سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی استدعا

شائع July 21, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

گورنرکو ارکان اسمبلی سےحلف لینے کی ہدایت پراسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی نےتحفظات ظاہرکرتے ہوئےچیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنرکو مراسلہ ارسال کردیا ۔

ڈان نیوز کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے گورنر کو ارکان ارکان اسمبلی سےحلف لینے کی ہدایت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنرکو مراسلہ ارسال کیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کی روشنی میں اسپیکراسمبلی ایک خودمختار آئینی اتھارٹی ہے، میری جانب سےاجلاس کاملتوی کیاجانا غیرموجودگی کےزمرےمیں نہیں آتا۔

اسپیکر کے پی اسمبلی نے مراسلے میں مزید کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا گورنر کو حلف لینےکی ہدایت دینا آئینی حدود سےتجاوز ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کےاحکامات انتظامی یاعدالتی دائرہ کار میں نہیں آتے۔

اسپیکر کے پی اسمبلی نے مراسلے میں مزید کہا کہ ہم اس غیرآئینی مداخلت کےخلاف کل آئینی رٹ دائرکررہےہیں۔

اسپیکر کے پی اسمبلی نے مراسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان سےفوری نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ آئینی حدود اورپارلیمانی وقار کےتحفظ کاہ ۔

اسپیکر خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ ہم ہرآئینی اورقانونی راستہ اپنائیں گےتاکہ غیرآئینی اقدامات کو روکاجاسکے۔

یاد رہے کہ کل خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کی حلف برداری ہونی تھی، تاہم پی ٹی آئی کے شیر علی آفریدی نے کورم کی نشاندہی کر دی، جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

صوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے سے سینیٹ الیکشن بھی کھٹائی میں پڑ گئے تھے، تاہم اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرکے مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کی حلف برداری کے لیے کسی کو نامزد کرنے کی درخواست کی تھی۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق نے اپوزیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کو حلف لینے کا حکم دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025