• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C

کراچی : بے قابو کار راہگیروں پر چڑھ دوڑی، 5 سالہ بچہ جاں بحق، 7 افراد زخمی

شائع July 21, 2025
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے قائد آباد میں ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی ہوگئے، دوران علاج 5 سالہ بچہ دم توڑ گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں بےقابو کار راہگیروں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں کار سواروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کار حادثے میں زخمی ہونے والا پانچ سالہ عقیل ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ سڑک عبورکرنے والےکو بچاتے ہوئےکار بےقابو ہوئی اور راہ گیروں پر چڑھ دوڑی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025