• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

نیوکاسل یونائیٹڈ کے لیجنڈ نولبرٹو سولانو آئندہ ماہ پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ عہدہ سنبھالیں گے

شائع July 22, 2025
— فائل فوٹو: دی ریئل پی ایف یف، ایکس
— فائل فوٹو: دی ریئل پی ایف یف، ایکس

نیوکاسل یونائیٹڈ کے سابق اسٹار نولبرٹو سولانو اگلے ماہ پاکستان کی سینئر اور انڈر-23 فٹبال ٹیموں کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے، اگرچہ ان کا آخری کوچنگ تجربہ زیادہ کامیاب نہیں رہا، لیکن وہ پاکستان میں اپنے کوچنگ کیریئر کو دوبارہ بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ تقرری حال ہی میں منتخب ہونے والی پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی قیادت کی جانب سے پہلا بڑا قدم ہے۔

پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی نے پیر کو روزنامہ ڈان سے گفتگو میں کہا کہ انہیں توقع ہے کہ پیرو کے سابق وِنگر نولبرٹو سولانو پاکستان کی قومی ٹیم کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مدد دیں گے۔

محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ ’وہ قومی ٹیم میں خاص طور پر کھیلنے کے انداز میں توانائی اور جوش لائیں گے‘، انہوں نے سولانو کے بطور پیرو کی قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ تجربے کو بھی اہم قرار دیا۔

سولانو نے ریکارڈو گاریسا کے معاون کے طور پر 7 سال تک خدمات انجام دیں اور اس دوران پیرو نے 36 سال بعد پہلی بار فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لیے کوالیفائی کیا، وہ انڈر-23 ٹیم کے کوچ بھی رہے اور 2022 تک اس کردار میں رہے، جب پیرو قطر ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا سے پلے آف ہار کر باہر ہوا۔

بعد ازاں سولانو نے سوئیڈن کے دوسرے درجے کے کلب اے ایف سی ایسکل اسٹونا اور انگلینڈ کے 7 ویں درجے کے کلب بلیتھ اسپارٹنز کی کوچنگ کی، لیکن دونوں میں ان کا وقت کامیاب نہیں رہا، بلیتھ اسپارٹنز میں انہیں صرف 6 میچوں کے بعد برطرف کر دیا گیا۔

پاکستان کی کوچنگ سے انہیں اپنے کیریئر کو ازسرِنو تعمیر کرنے کا موقع ملے گا، ان کا پہلا ٹاسک انڈر-23 ٹیم کی قیادت ہوگا، جو ستمبر میں 2026 اے ایف سی انڈر-23 ایشین کپ کے کوالیفائرز میں گروپ ’جی‘ میں میزبان کمبوڈیا، عراق اور عمان کا سامنا کرے گی۔

سولانو پاکستان کی سینئر ٹیم میں اسٹیفن کونسٹنٹائن کی جگہ لیں گے اور 2027 کے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کے بقیہ میچز کی نگرانی کریں گے، جن کا آغاز اکتوبر میں افغانستان کے خلاف 2 میچوں سے ہوگا۔

اسٹیفن کونسٹنٹائن نے اکتوبر 2023 میں پاکستان کو ورلڈ کپ کوالیفائر میں پہلی فتح دلوا کر تاریخ رقم کی تھی، لیکن ان کا ایک سالہ معاہدہ نومبر میں ختم ہونے کے بعد وہ میچ بہ میچ معاہدے پر ٹیم کے ساتھ منسلک رہے، اب وہ بھارت کی قومی ٹیم کے خالی ہیڈ کوچ عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025