• KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C

کراچی : مغوی بچہ مسجد کے باہر بھیک مانگتا ہوا مل گیا، اغواکارداماد اور ساس سُسر گرفتار

شائع July 22, 2025
فائل فوٹو: اےایف پی
فائل فوٹو: اےایف پی

کراچی پولیس نےایک بچے کو اغو اکرنے کے الزام میں ایک جوڑے اور ان کے داماد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک کم سن بچے کو اغوا کیا جو پیر کے روز شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک مسجد کے باہر بھیک مانگتے ہوئے ملا۔

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے ایس ایچ او صدرالدین میرانی نے ڈان کو بتایا کہ تین سالہ حسین علی کو سیکٹر اے-17 سے اغوا کیا گیا تھا اور اہل خانہ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کی دفعہ 363 کے تحت ایف آئی آر (731/25) درج کروائی تھی۔

صدرالدین میرانی نے بتایا کہ پیر کے روز بچےکا ایک چچا نماز ادا کرنے سیکٹر اے-16 کی مسجد گیا جہاں اس نے اپنے اغوا شدہ بھتیجے کو ایک شخص شہریار کے ساتھ مسجد کے باہر بھیک مانگتے ہوئے دیکھا۔

بعدازاں بچے کے چچا نے علاقے کے لوگوں کی مدد سے مشتبہ شخص کو پکڑ لیا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کے سسرالیوں نے اسے بچہ دیا تھا، اس کی نشاندہی پر پولیس نے ملزم کے ساس اور سسر کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025