پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے ٹیسٹوں میں ردوبدل کا انکشاف
پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ ( پی سی ایس آئی آر) کے ٹیسٹوں میں ردوبدل کا انکشاف ہوا ہے، نجی کمپنی نے ٹیسٹ رپورٹ میں ردوبدل کرنے پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں درخواست دے دی۔
نجی کمپنی نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) لاہور نے چھالیہ کی ٹیسٹ رپورٹ میں مبینہ طور پر ردوبدل کیا ہے۔
نجی کمپنی کی درخواست پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الزامات کی تحقیقات کے لیے تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں جوائنٹ سیکریٹری، ڈپٹی سائنٹیفک ایڈوائزر اور سیکشن افسر شامل ہیں۔
نجی کمپنی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 16 جولائی کو چھالیہ کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت دی گئی، اور 17 جولائی کو اسی لیبارٹری کی رپورٹ میں چھالیہ کی رپورٹ منفی دی گئی۔
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی ایس آئی آر پر چھالیہ کے ٹیسٹ میں ردوبدل کا الزام ہے۔
آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ قائم کی گئی انکوائری کمیٹی 15 روز میں اپنی رپورٹ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو جمع کرائے گی۔
مزید کہا گیا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے تک پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز لاہور میں ٹیسٹنگ کی سہولت بھی بند رہے گی۔












لائیو ٹی وی