• KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک، 7 ملزمان گرفتار

شائع July 25, 2025
— فائل فوٹو: لوپ ویب سائٹ
— فائل فوٹو: لوپ ویب سائٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ 7 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 4 میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، ملزمان سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کی گئیں۔ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت مہران اور عبدالحمید کے ناموں سے ہوئی۔

نیو کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح ملیر شاہراہ بھٹو کے قریب اور آگرہ تاج میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025