کراچی: آن لائن داخلہ پالیسی پھر ناکام، 90 فیصد طلبہ نے تاریخ گزرنے کے باوجود فارم جمع نہیں کرائے
کراچی کے کالجوں میں فرسٹ ایئر کے داخلوں کی آن لائن مرکزی داخلہ پالیسی ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوگئی، انٹرمیڈیٹ سال اول کے لیے کالجز کی داخلے کی آخری تاریخ گزرنے کے باوجود کراچی کے 98 ہزار میں سے 91 ہزار (90 فیصد سے زائد) طلبہ نے داخلہ فارم جمع نہیں کروایا۔
ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹر نوید رب صدیقی نے اعتراف کیا ہے کہ کراچی کے 98 ہزار میں سے 91 ہزار طلبہ نے کالجز میں داخلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے داخلہ فارم جمع نہیں کروائے۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ میرٹ پر ہونے کے باوجود ہزاروں طلبہ ایسے ہیں جنہیں من پسند کالج میں داخلہ نہیں ملا اور وہ اس انتظار میں ہیں کہ میرٹ لسٹ ڈاؤن ہوگی جس کے بعد وہ کلیم فارم جمع کروا کر من پسند کالج میں داخلہ لیں گے۔
تاہم ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ نے طلبہ اور والدین کو متنبہ کیا ہے کہ میرٹ لسٹ ڈاؤن نہیں ہوگی، جس کا جہاں ایڈمشن آیا ہے وہیں داخلہ فارم جمع کروایا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے ماضی میں میرٹ لسٹ کو تبدیل کیا تھا لیکن اس بار میرٹ لسٹ تبدیل نہیں ہوگی۔












لائیو ٹی وی