وزیر بلدیات کی صوبے کی مخدوش اور متاثرہ عمارتوں کا سروے جلد مکمل کرنے کا ہدایت
وزیربلدیات سندھ سعیدغنی نےمتعلقہ محکموں کو صوبےکی مخدوش اورمتاثرہ عمارتوں کاسروےجلد مکمل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے خالی کرائی گئی عمارتوں کی دوبارہ تعمیرکےحوالےسےرپورٹ طلب کرلی۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیرصدارت مخدوش اورخطرناک عمارتوں کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمشنرکراچی اور ڈی سی جنوبی نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔
ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے کہا کہ لیاری اور صدر زون میں سروے کےکام کا آغاز کردیا، جن 59 عمارتوں کوخالی کروایاگیا اس کے متاثرین کے حوالےسےبھی رپورٹ مرتب کرلی۔
اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ صوبے میں مخدوش یاخطرناک قراردی گئی عمارتوں کا سروے تیز کیا جائے اور آئندہ اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کےایک ایک رکن کو مدعو کرکے اقدامات سے آگاہ کیاجائے۔
ان کامزیدکہنا تھا کہ عدلیہ کےسامنے تمام زمینی حقائق اوراقدامات پرمشتمل رپورٹ پیش کی جائے۔
سعید غنی نے کہاکہ آئندہ اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کےرکن کومدعو کیا جائےگا، آئندہ اجلاس کے بعد رپورٹ وزیراعلٰی سندھ کوپیش کی جائےگی۔












لائیو ٹی وی