• KHI: Clear 20.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.8°C
  • ISB: Cloudy 11.5°C
  • KHI: Clear 20.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.8°C
  • ISB: Cloudy 11.5°C

بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں عوام کو اجتماعی سزادے رہی ہیں، پری پیڈ میٹر مسائل کا حل ہے،شرجیل میمن

شائع July 29, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

سندھ کےسینئر وزیر شرجیل میمن نےکہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں عوام کو اجتماعی سزادے رہی ہیں، پری پیڈ میٹر مسائل کا حل ہے،جب سب کےپاس بجلی کاپری پیڈکنکشن ہوگا تو کوئی شکایت نہیں کرےگا۔

اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پری پیڈ میٹرمسائل کا حل ہے، کےالیکٹرک اور تمام ڈسکوز پری پیڈ میٹرلگائیں،بروقت بل اداکرنےوالوں کوکسی اور کے بل نہ بھرنےکی سزانہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور نیپرا حکام پری پیڈ میٹرز کے حوالے سے اقدامات کریں۔

سینیئر وزیر نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اپناقبلہ درست کرنے کو تیارنہیں، سندھ اسمبلی کےہر دور میں کےالیکٹرک، حیسکو، سیپکو کےخلاف قراردادیں آتی ہیں، مگر افسوس ہے متعلقہ اداروں کےحکام کےکان پرجوں تک نہیں رینگتی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ 50ڈگری سینٹی گریڈ میں رہنے والوں کےلئے سولرسسٹم دینے کا کام شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان مسائل کا مستقل حل ڈھونڈنا پڑےگا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں پری پیڈ میٹر لائیں یاعوام کواجتماعی سزادینےکاسلسلہ بند کریں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025