• KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

پارٹی کے نام پر غور کررہے ہیں، لیاری سے الیکشن لڑوں گا، ذوالفقار جونیئر

شائع July 29, 2025
فوٹو: اسکرین شاٹ، ڈان نیوز
فوٹو: اسکرین شاٹ، ڈان نیوز

ذوالفقارجونیئر نے کہا ہے کہ اگر موقع ملا تو لیاری سے الیکشن لڑوں گا، مجھے اسٹیبلشمنٹ کی کوئی سپورٹ نہیں، پارٹی کے نام پر غور کررہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار جونیئر نے کراچی 70کلفٹن میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری کےلوگ اور عوام مشکل میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیاری میں تقریباً 150 عمارتیں سیل کردی گئی ہیں، آج میں بغدادی واقعہ کے متاثرین کےلیے یہاں موجود ہوں۔

ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت متاثرین کوگھر فراہم کرے۔

ذوالفقار جونیئر کا کہنا تھا کہ لیاری کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا لیکن آج کے لیاری کی صورتحال دیکھیں، لیاری کےلوگوں کے حقوق کے لیے لیاری سے الیکشن لڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ لیاری میں ہزاروں کی تعداد میں متاثرین ہیں، ایل ڈی اے کی اسکیم 42 میں لیاری متاثرین کو جگہ دینی چاہیے۔

اپنی پارٹی حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی کے نام پر غور کررہے ہیں،فاطمہ بھٹو آرہی ہیں، ان کے ساتھ پارٹی کا اعلان کریں گے۔

ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کراچی کےعوام کے منہ پر طماچہ اور فضول پروجیکٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی کوئی سپورٹ نہیں، یہ جھوٹ ہےکہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025