لیاری کےعوام ایک بار پھر پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دے کر کامیاب کریں گے، نادرگبول
پیپلزپارٹی کے رہنما اور ترجمان حکومت سندھ نادر گبول نے کہا ہے کہ لیاری کےعوام ایک بار پھر پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دے کر کامیاب کریں گے۔
کراچی میں ذوالفقار جونیئر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی اور ترجمان صوبائی حکومت نادر گبول نے کہا کہ سیاست میں کردار ادا کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے۔
انہوں نے ذوالفقار جونیئر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لاڑکانہ یا لیاری سےالیکشن لڑیں لیکن شکست کےلیے تیار رہیں، آپ کےوالد1993میں لیاری سےالیکشن لڑے مگر دوسری پوزیشن بھی حاصل نہیں کرسکے۔
نادرگبول نے کہا کہ سندھ کے عوام نے 2024 کےالیکشن میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دےکر اپنا اعتماد ظاہر کیا تھا اور لیاری کےعوام ایک بار پھر پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دے کر کامیاب کریں گے۔
قبل ازیں ذوالفقار جونیئر نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ 70 کلفٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیاری کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا لیکن آج کے لیاری کی صورتحال دیکھیں، لیاری کےلوگوں کے حقوق کے لیے لیاری سے الیکشن لڑوں گا۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ شاہراہ بھٹو کراچی کےعوام کے منہ پر طمانچہ اور فضول پروجیکٹ ہے۔












لائیو ٹی وی