کراچی: کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے ایک ارب 15 کروڑ مالیت کی ضبط شدہ اشیا تلف کردیں
کراچی میں کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی جانب سے ایک ارب 15 کروڑ روپے مالیت کی ضبط شدہ اشیا تلف کردی گئیں۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان کسٹم نے بتایا کہ ضبط شدہ منشیات، مضر صحت اور زائد المیعاد اشیا کو نذر آتش کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے منعقد کی گئی تقریب میں کلکٹر کسٹمز معین الدین احمد وانی سمیت اعلیٰ افسران اور معززین نے شرکت کی۔
تلف کی جانی والی اشیا میں 3 ہزار 969 بوتل غیر ملکی شراب، 408 بیئر کے کین، 2 ہزار 316 کلو چرس، 337 ٹن چھالیہ، 26 ٹن انڈین گٹکا ، 90 ہزار سے زائد غیر ملکی سگریٹس، 48 ہزار کین ایرانی جوس، 53 ٹن چائنیز نمک، 62 ٹن خشک دودھ بھی شامل ہے۔
تقریب میں 26 ہزار لیٹر خوردنی تیل اور 4 ٹن خوردنی گھی بھی نذر آتش کر دیا گیا۔
کلکٹر کسٹمز معین الدین وانی نے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔












لائیو ٹی وی