• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 15.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 15.3°C

طلاق کبھی بھی خوشی سے نہیں ہوتی، لیکن لڑ جھگڑ کر بھی نہیں ہونی چاہیے، آغا علی

شائع August 1, 2025
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

معروف اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ اگر دو لوگ ایک ساتھ خوش نہیں ہیں تو لڑ جھگڑ کر نہیں بلکہ خوش دلی اور عزت کے ساتھ علیحدگی اختیار کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

آغا علی نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

گزشتہ سال آغا علی کا ایک تبصرہ وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آج کے دور میں اگر کوئی لڑکی تھوڑی سی بھی سمجھدار ہو تو وہ پیار اور محبت نہیں بلکہ ایک بہتر اور لگژری زندگی چاہتی ہے اور اسے ایسا شخص چاہیے جو اس کی خواہشات پوری کر سکے۔

اداکار نے پوڈکاسٹ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں ہر لڑکی کا یہ حق ہے کہ اسے ایک معیاری اور محفوظ طرزِ زندگی فراہم کی جائے اور وہ کسی رشتے میں صرف قربانی دینے کے لیے شامل نہیں ہوتی۔

ان کے مطابق مردوں کو یہ غلط فہمی اپنے دل و دماغ سے نکال دینی چاہیے کہ عورت کو صرف ان کی محبت کی ضرورت ہے، مردوں کو چاہیے کہ وہ کام کریں، اپنی زندگی بنائیں اور خود کو قابل بنائیں۔

آغا علی نے کہا کہ اسی لیے ہر لڑکے کو اپنے کیریئر اور زندگی پر توجہ دینی چاہیے، کیونکہ اگر وہ معاشی طور پر مضبوط ہوں گے تبھی انہیں اچھی لڑکی مل سکے گی۔

ان کے مطابق محبت اکیلے کبھی بھی مکمل نہیں لگتی، جب تک اس کے ساتھ کچھ مخصوص چیزیں نہ ہوں، تب تک محبت کسی کو بھی اچھی نہیں لگتی۔

اداکار نے مزید کہا کہ آج کے معاشرے میں لگژری کی تعریف بدل گئی ہے، مثلاً اگر کسی کے پاس اچھا گھر اور گاڑی ہو، تو وہی شخص اہم سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل آلٹو 40 لاکھ روپے کی ہے، تو ایسے میں اگر کسی کے پاس ہونڈا سوک ہو، تو کیا ہر کوئی اسے خرید سکتا ہے؟

ان کے مطابق معاشرے میں ان لڑکوں کی زیادہ اہمیت ہے جن کے پاس ہونڈا سوک ہے۔

انہوں نے احمد علی بٹ کے پروگرام میں دیے گئے تبصرے ’طلاق کے بعد خوشی سے زندگی گزار رہا ہوں‘ پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت انہوں نے جو کچھ کہا تھا، وہ احمد علی بٹ کے سوال پر ان کے منہ سے اچانک نکل گیا تھا اور ان کے خیال میں یہ کہنا ضروری بھی تھا تاکہ لوگوں کو علم ہو کہ اب یہ رشتہ برقرار نہیں رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب دو لوگ ایک ساتھ خوش نہ ہوں، تو بہتر ہے کہ وہ الگ ہو جائیں، طلاق کبھی بھی خوشی سے نہیں ہوتی، لیکن لڑ جھگڑ کر بھی نہیں ہونی چاہیے، جب دو لوگ ساتھ میں خوش نہ ہوں تو خوش دلی سے علیحدگی بہتر ہے۔

آغا علی اور حنا الطاف نے مئی 2020 میں شادی کی، تاہم یہ رشتہ زیادہ دیر نہ چل سکا اور صرف دو سال بعد 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025