• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

کراچی: کورنگی میں کیش وین سے 97 لاکھ روپے لوٹنے والے 2 ملزمان پکڑے گئے

شائع August 2, 2025
ملزمان کے مکمل نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا ہے، چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے — فائل فوٹو: شٹراسٹاک
ملزمان کے مکمل نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا ہے، چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے — فائل فوٹو: شٹراسٹاک

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں 2 روز قبل کیش وین لوٹنے کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے 34 لاکھ 78 ہزار روپے برآمد کرلیے۔

ڈان نیوز کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) طارق نواز نے بتایا کہ ملزمان نے 31 جولائی کو کورنگی انڈسٹریل ایریا سے کیش وین لوٹی تھی، ملزمان نے 2 گارڈز کو زخمی کرکے 97 لاکھ روپے لوٹے تھے۔

پولیس نے ملزمان علی بخش اور پرویز کو تکنیکی مہارت استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا، ملزمان سے 34 لاکھ 78 ہزار روپے، چھینی گئی کار اور اسلحے کے علاوہ 12 موبائل فون بھی ملے ہیں۔

ایس ایس پی طارق نواز نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں دیدار علی، شوکت اور قاری نامی مخبر کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے ملنے والے موبائل فونز کا فرانزک کروایا جارہا ہے، ملزمان کے مکمل نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا ہے، چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025