کراچی: گلستان جوہر میں تیز رفتاری کے باعث کار کو حادثہ، 5 نوجوان زخمی
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں تیز رفتاری کے باعث کار کو حادثہ پیش آیا ہے، واقعے میں 5 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ منور چورنگی اور جوہر چورنگی کے درمیان میں راڈو بیکری کے قریب پیش آیا، زخمی ہونے والے تمام افراد کار میں سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، زخمیوں کی شناخت 25 سالہ فہد، 22 سالہ شیرزاد، 30 سالہ بلال، 23 سالہ سعد کے نام سے ہوئی جبکہ ایک نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔












لائیو ٹی وی