• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

کراچی: 2 بچوں کے ساتھ سمندر میں کود کر خودکشی کرنے والے شخص کی لاش مل گئی

شائع August 3, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی میں جمعرات کی دوپہر دو دریا کے قریب سی ویو پر اپنے دو کم عمر بچوں سمیت سمندر میں کود کر خودکشی کرنے والے شخص کی لاش ہفتے کو برآمد کر لی گئی ۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایدھی کے ترجمان نے کہا کہ ہفتے کی صبح جب ان کے لائف گارڈز نے سرچ آپریشن دوبارہ شروع کیا تو انہیں چائنا پورٹ کے قریب سمندر میں اورنگزیب عالم کی لاش تیرتی ہوئی ملی۔

متوفی کے دو کم عمر بچوں احمد اور آیت کی لاشیں جمعے کی صبح سی ویو پر ملی تھیں، یہ شخص اپنے کم عمر بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ سمندر کے کنارے ایک بلند عمارت کے قریب پانی میں کود گیا تھا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) زون جنوبی پولیس سید اسد رضا نے روزنامہ ڈان کو بتایا کہ بچوں کے ماموں رمیز حسین نے تحریری بیان میں پولیس کو بتایا کہ ان کے بہنوئی عالم اور بہن اپنے بچوں سمیت 31 جولائی کو بچوں کی حوالگی سے متعلق پٹیشن (نمبر 3290/2024) پر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بچوں کی حوالگی کا معاملہ میاں بیوی کے درمیان خوش اسلوبی سے طے پا گیا تھا،بعد میں عالم، اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ برنس روڈ کی فوڈ اسٹریٹ میں دوپہر کا کھانا کھانے گئے، کھانے کے دوران وہ یہ کہہ کر ریستوران سے باہر نکلے کہ انہیں بیت الخلا جانا ہے، اور اپنے بچوں کو بھی ساتھ لے گئے، لیکن واپس نہ آئے۔

رمیز نے کہا کہ انہوں نے فوراً مددگار-15 کو اس کی اطلاع دی اور اس بارے میں آرام باغ پولیس کو بھی درخواست دی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025