• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز: قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی

شائع August 3, 2025
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلیے براستہ دوحہ، آئرلینڈ پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 6 اگست سے ہوگا، سیریز کا دوسرا مقابلہ 8 اور تیسرا اور آخری میچ 10 اگست کو شیڈول ہے۔

ٹی 20 سریز کے تینوں میچز کلون ٹرف، آئرلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔

قومی ویمنز اسکواڈ

پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناکریں گی، دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی اور وکٹ کیپر نجیحہ علوی شامل ہیں۔

نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، شوال ذوالفقار، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر بھی 15 رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

آئرلینڈ کیخلاف سیریز کے حوالے سے قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہےکہ ٹی 20 سیریز کے لیے بہت محنت کی ہے، تربیتی کیمپ کے دوران کوچز نے اسکلز بڑھانے پر خصوصی توجہ دی ہے۔

کپتان ویمنز ٹیم نے مزید کہا کہ پلئیرز فارم میں ہیں اور اُن کا مورال بھی بلند ہے، سیریز میں بہترین کارکردگی کے لیے پُرعزم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025