• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

ایران سے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، اسحٰق ڈار

شائع August 3, 2025
فوٹو: اسکرین گریب، ڈان نیوز
فوٹو: اسکرین گریب، ڈان نیوز

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاک ایران بزنس فورم کا انعقاد خوش آئند ہے، ایران سے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔

پاک ایران بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاک ایران تعلقات مذہبی اور ثقافتی رشتے میں بندھے ہیں، پاک ایران تجارت کیلئے دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاک ایران تجارت میں درپیش رکاوٹوں کو دور کریں گے، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کا ایس سی او، ای سی او فورمز پر یکساں مؤقف ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، زرعی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں، مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

پاک ایران بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ پاک ایران تجارت کافروغ چاہتے ہیں، سرحدی تجارت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان میں گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، پاک ایران تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیرتجارت کا کہنا تھا کہ تجارت کے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025