نیشنل جونیئر پیڈل چیمپئن شپ میں سندھ کی ٹیموں کا کلین سوئپ
جشن آزادی نیشنل جونیئر پیڈل چیمپئن شپ میں سندھ کی ٹیموں نے کلین سوئپ کر لیا ہے، تینوں کیٹیگریز کے فائنل مقابلے سندھ نے جیت لیے۔
پاکستان پیڈل فیڈریشن کے مطابق جشن آزادی نیشنل جونیئر پیڈل چیمپئن شپ کا انعقاد کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کیا گیا جس میں ملک بھر سے 86 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ میں شاندار کاکردگی دکھانے والے پلیئرز کو اسپین میں شیڈول جونیئر ورلڈکپ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
انڈر 18 کے فائنل میں سندھ لیجنڈز نے 1-2 سے سندھ ٹی ٹی ایف کو شکست دی، انڈر 16 کے فائنل میں سندھ این ایم ایکس نے 0-2 سے کامیابی حاصل کی جب کہ انڈر 14 کیٹیگری کا فائنل سندھ ون اللہ والا نے جیت لیا۔ فاتح کھلاڑیوں کو 3 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی دی گئی۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) پاکستان پیڈل فیڈریشن مدثر آرائیں نے اس موقع پرکہا کہ نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے مسلسل ایونٹ کا انعقاد کریں گے۔












لائیو ٹی وی