مالی سال 25-2024: سرپلس بجٹ میں پنجاب کی سبقت، سندھ نے سالانہ بنیاد پر سب سے بڑا اضافہ کیا
مالی سال 25-2024 میں پنجاب نے سرپلس بجٹ میں تمام صوبوں میں سبقت حاصل کرلی جبکہ سالانہ بنیاد پر سرپلس بجٹ میں اضافے میں سندھ تمام صوبوں سے آگے رہا۔
وفاقی وزارت خزانہ کی سالانہ مالیاتی آپریشن رپورٹ میں صوبوں کے سرپلس بجٹ کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پنجاب نے سب سے زیادہ 348 ارب 46 کروڑروپےکاسرپلس بجٹ دیا جبکہ سالانہ بنیاد پر اضافے میں سندھ تمام صوبوں سے آگے رہا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 میں صوبوں نےمجموعی طور پر 921 ارب 46 کروڑ روپے سرپلس بجٹ دیا جبکہ سالانہ بنیاد پر صوبوں کے سرپلس بجٹ میں 403 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر پنجاب کےسرپلس بجٹ میں 136 ارب 31 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا جبکہ
مالی سال 24-2023 میں پنجاب کا سرپلس بجٹ 212 ارب 16 کروڑ روپے تھا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال25-2024 میں سندھ کا سرپلس بجٹ 283 ارب روپے رہا، سالانہ بنیاد پر سندھ کا سرپلس بجٹ 145 ارب 47 کروڑ روپے بڑھ گیا، مالی سال 24-2023 میں سندھ کا سرپلس بجٹ137 ارب 57 کروڑ روپے تھا.
رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 میں خیبرپختونخوا نے 176 ارب 18کروڑ روپےکا سرپلس بجٹ دیا، صوبے کے بجٹ میں سالانہ بنیاد پر سرپلس بجٹ میں119 ارب 93 کروڑ روپے اضافہ ہوا جبکہ مالی سال 24-2023 میں خیبرپختونخوا کاسرپلس بجٹ 56 ارب 24 کروڑ روپے تھا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال بلوچستان کاسرپلس بجٹ 113 ارب 78 کروڑ روپے رہا، جس میں سالانہ بنیاد پر ایک ارب 51 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، مالی سال 24-2023 میں بلوچستان کا سرپلس بجٹ 112 ارب 26 کروڑ روپے تھا۔











لائیو ٹی وی