• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

لاہور ہائیکورٹ نے میونسپل کارپوریشن کی بھینسوں کی شہر سے باہر منتقلی کی کارروائی روک دی

شائع August 6, 2025
عدالت عالیہ نے چیف افسر میونسپل کارپوریشن کو درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم  دیا۔
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
عدالت عالیہ نے چیف افسر میونسپل کارپوریشن کو درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ —فائل فوٹو: ڈان نیوز

لاہور ہائیکورٹ نے بھینسوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن کو تادیبی کارروائی سے روک دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بھینسوں کو شہر سے نکالنے کے اقدام کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت عالیہ نے چیف افسر میونسپل کارپوریشن کو درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت عالیہ لاہور نے بھینسوں کو شہر سے نکالنے کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن کو تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ چیف میونسپل افسر درخواست گزاروں کا مؤقف سن کر فیصلہ کریں۔

درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ میونسپل کارپوریشن نے پہلے شہری آبادی سے دور بھینسیں رکھنے کی اجازت دی تھی، شہری آبادی سے دور جانے کے بعد اب شہر کی حدود سے باہر نکلنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ شہری آبادی سے دور ہوکر شہریوں کو تازہ دودھ فراہم کر رہے ہیں، میونسپل کارپوریشن کوئی ہدایات جاری کرتی ہے تو اس پر عملدرآمد کے لیے تیار ہیں، تاہم لاہور شہر سے باہر نکالنے کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025