• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد اور لاہور میں کارکنان کیخلاف مقدمات درج

شائع August 6, 2025
پی ٹی آئی ملتان نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور میں اس کے جلسے پر پولیس نے حملہ کیا— فائل فوٹو: رائٹرز
پی ٹی آئی ملتان نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور میں اس کے جلسے پر پولیس نے حملہ کیا— فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے گزشتہ روز کیے گئے احتجاج پر اسلام آباد اور لاہور میں کارکنان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد اور لاہور پولیس نے خواتین سمیت درجنوں کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز احتجاج پر گرفتار خواتین سمیت تحریک انصاف کے 16 کارکنان کے خلاف 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

لاہور پولیس نے بھی ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 129 کارکنوں کو گرفتار کرکے 10 مقدمات درج کرلیے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھاکہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ملک گیر احتجاجی تحریک کے باضابطہ آغاز کے بعد کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں نکالنے اور سڑکوں کی بندش کیخلاف پولیس نے کارروائیاں کر کے 80 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق کیس میں 5 اگست 2023 سے جیل میں ہیں اور 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، ان پر 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات کے سلسلے میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت دیگر مقدمات بھی زیرِ التوا ہیں۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کی احتجاج کے باعث مختلف جگہوں پر موٹرویز پر بھی ٹریفک کی آمدورفت میں خلل آیا تھا، پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کی وجہ سے اسلام آباد اور پشاور کو ملانے والی موٹر وے پر صوابی انٹرچینج کو شام 5 بجے سے دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ۱ تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025