• KHI: Partly Cloudy 18.6°C
  • LHR: Cloudy 12.3°C
  • ISB: Heavy Rain 13.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.6°C
  • LHR: Cloudy 12.3°C
  • ISB: Heavy Rain 13.7°C

سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ

شائع August 7, 2025
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا، 2900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 62 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 487 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 10 ہزار 528 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 29 ڈالرکےاضافےسے فی اونس سونا 3 ہزار 395 ڈالر پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کی قیمت ایک ہزار 300 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے ہو گئی تھی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 114 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 8 ہزار 41 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 1,022 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 82 ہزار 381 روپے ہو گئے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025