• KHI: Sunny 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Sunny 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C

ارشد ندیم نے انگلینڈ میں جیولن کے ہمراہ ٹریننگ کا آغاز کردیا

شائع August 7, 2025
— فائل فوٹو: سلمان بٹ
— فائل فوٹو: سلمان بٹ

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے انگلینڈ میں جیولن کے ہمراہ ٹریننگ کا آغاز کردیا جبکہ قومی اتھلیٹ نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کو ہدف بنالیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ورلڈ اتھلیٹکس سلور ٹور اور پھر ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہونے کے بعد پیرس اولمپیکس کے ہیرو ارشد ندیم نے انگلینڈ میں جیولن تھرو کرنا شروع کردی۔

پنڈلی کے مسلز کے علاج کے بعد قومی اتھلیٹ نے پہلے ہلکی ویٹ ٹریننگ کا آغاز کیا اور پھر آہستہ آہستہ گراونڈ میں رننگ اور ورزش شروع کی۔

اس موقع پر اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ کیمرج میں پنڈلی کی چھوٹی سرجری ہوئی تھی اور اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں جبکہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

قومی جیولن تھرور پرعزم ہے کہ وہ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین ستمبر میں ہو رہی ہے اس کی تیاری کر رہا ہوں، امید کرتا ہوں کہ میں وہاں اچھا پرفارم کروں گا، جبکہ فٹنس ابھی اچھی ہے ری ہیب اچھا ہو گیا ہے اور میں نے تھرو کرنے کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے دعا کریں تاکہ میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے لیے اچھا پرفارم کروں۔

واضح رہے کہ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز 13 ستمبر سے جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہوگا، ارشد ندیم نے گزشتہ چیمپئن شپ میں سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025