• KHI: Partly Cloudy 22.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.4°C

26 نومبر احتجاج کیس: راجا بشارت اور صنم جاوید کی عبوری ضمانتیں خارج

شائع August 8, 2025
— فائل فوٹو: اے پی پی، ریڈیو پاکستان
— فائل فوٹو: اے پی پی، ریڈیو پاکستان

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں راجہ بشارت اور صنم جاوید کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما راجا بشارت اور صنم جاوید کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے راجہ بشارت کی 3 مقدمات میں ضمانتیں میرٹ پر جبکہ 3 مقدمات میں عدم پیروی پر مسترد کیں۔

صنم جاوید کی بھی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کر دی گئی، عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ اور میڈیکل رپورٹس بھی مسترد کر دیں۔

راجہ بشارت اور صنم جاوید نے یہ عبوری ضمانتیں اکتوبر اور نومبر کے درج مقدمات میں حاصل کر رکھی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025