• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

کراچی: بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے 5 رکنی گروہ گرفتار

شائع August 9, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے ناظم آباد سے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر میں لوٹ مار کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کورنگی اور ملیر سمیت دیگر علاقوں میں بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ماضی میں بھی متعدد وارداتوں میں مطلوب رہے ہیں۔

علاوہ ازیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فونز اور موٹر سائکلیں بر آمد کی گئی ہیں اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025