سکھر: کینال میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کر دیا
سکھر میں نارا کینال میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے جان لیوا حملہ کر دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق مگر مچھ نے خاتون کو اپنے جبڑے میں دبوچ کر پانی میں لے جانے کی کوشش کی، اس دوران بیوی کی چیخ و پکار پر شوہر نے نارا کینال میں چھلانگ لگا کر مگرمچھ سے بیوی کو چھڑوا لیا۔
تاہم جان لیوا حملے میں مگرمچھ نے خاتون کی ٹانگ کو چبا کر زخمی کر دیا، جس پر خاتون کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمی خاتون کو طبی امداد فراہم کی گئی۔












لائیو ٹی وی