• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C

جیکب آباد: 11 ہزار وولٹیج کی تار سے ٹکرانے سے راہ گیر نوجوان جھلس کر جاں بحق

شائع August 9, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

سندھ کے شہر جیکب آباد میں سڑک پر 11 ہزار وولٹیج کی تار سے ٹکرانے سے کرنٹ لگ کر راہ گیر نوجوان جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جیکب آباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر نے کے بعد شہری سراپا احتجاج بن گئے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 11 ہزار وولٹیج کی تار مین کوئٹہ روڈ پر گری پڑی ہے اور بجلی کی فراہمی بھی جاری تھی، اس دوران ایک نوجوان کی بائیک ہائی وولٹیج تار سے ٹکراگئی۔

حادثے کے نتیجے میں نوجوان موقع پر جھلس کر جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد شہریوں نے سیپکو حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردی۔

مظاہرین نے نوجوان کی ہلاکت پر سیپکو عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025