• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیراعظم

شائع August 9, 2025
وزیر اعظم شہباز شریف — فائل فوٹو: اے پی پی
وزیر اعظم شہباز شریف — فائل فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوریہ آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کی گئی اپنی پوسٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم صدر الہام علیوف اور آذر بائیجان کے عوام کو اس تاریخی معاہدے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے پرامن مستقبل کا یہ راستہ دانشمندی، دور اندیشی اور تدبر کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان ہمیشہ آذر بائیجان کی برادر قوم کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہم تاریخ کے اس قابل فخر لمحے میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ایک معاہدے تک پہنچنے میں امریکا کے سہولت کار کردار کی بھی تعریف کرتے ہیں جو تجارت، رابطے اور علاقائی انضمام کی نئی راہیں کھولتا ہے۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ باہمی بات چیت کا یہ جذبہ طویل تنازعات کا سامنا کرنے والے دوسرے خطوں کے لیے بھی ایک مثال ثابت ہوگا۔

مزید کہا کہ یہ تاریخی پیشرفت کئی دہائیوں سے تنازعات اور انسانی مصائب کے شکار خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کے آغاز کی نشاندہی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے رہنماؤں نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے، جس کا مقصد دہائیوں پر محیط تنازع کو ختم کرنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025