• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

کراچی: گلستان جوہر میں فائرنگ، بچی سمیت 6 افراد زخمی

شائع August 9, 2025 اپ ڈیٹ August 10, 2025
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر چمن اقبال کالونی میں 2 گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں بچی سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر چمن اقبال کالونی میں 2 گروپوں کے درمیان معمولی تنازع پر جھگڑا ہوا۔

دونوں گروپوں کے تصادم کے دوران مخالفین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے فوراً بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت رحمٰن، اکبر، نزیر، وریشہ، سلمان اور عمر کے ناموں سے ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025