• KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Rain 16.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Rain 16.6°C

پنجاب: رسول پور گاؤں کے قریب نایاب بنگال لومڑی کی موجودگی کا انکشاف

شائع August 11, 2025
ماہرین کا کہنا ہے کہ جانوروں اور رہائشی ماحول کی حفاظت نہ کی تو یہ ہمیشہ کیلئے غائب ہو سکتے ہیں — فوٹو: ڈان
ماہرین کا کہنا ہے کہ جانوروں اور رہائشی ماحول کی حفاظت نہ کی تو یہ ہمیشہ کیلئے غائب ہو سکتے ہیں — فوٹو: ڈان

رسول پور گاؤں کے قریب نایاب بنگال لومڑی (Vulpes bengalensis) کی موجودگی نے فطرت سے محبت کرنے والوں اور جنگلی حیات کے محققین میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نایاب لومڑی تنہا دیکھی گئی، یہ ایسی نسل سے تعلق رکھتی ہے جو رہائش گاہ کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔

بنگال لومڑی ایک شرمیلا، زیادہ تر رات کو سرگرم اور ماہر شکاری جانور ہے، مادہ لومڑی کا حمل 50 سے 60 دن تک رہتا ہے، اور یہ ایک بار میں صرف تین سے چار بچے جنتی ہے، جس کی وجہ سے یہ مزید خطرے میں ہے۔

رسول پور کے ماہر حیوانات اور ماہر ماحولیات عمر وقاص (جو اپنے 100 فیصد خواندگی کے تناسب کے لیے مشہور گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں) نے کہا کہ یہ محض ایک مشاہدہ نہیں، ایک انتباہ ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہم نے ان جانوروں اور ان کے رہائشی ماحول کی حفاظت نہ کی تو یہ ہمیشہ کے لیے غائب ہو سکتے ہیں اور لوگوں سے اپیل کی کہ ان کو نقصان نہ پہنچائیں اور ان کے قدرتی ماحول کو نہ بگاڑیں۔

جنگلی حیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مشاہدہ ایک اہم ریکارڈ ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ یہ نسل اب بھی کچھ علاقوں میں موجود ہے، تحفظ کے کارکن حکام اور عوام دونوں سے باقی ماندہ لومڑیوں کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

عمر وقاص کے لیے یہ منظر فطرت کی طاقت کا جشن منانے کا لمحہ ہے، لیکن ساتھ ہی یہ نازک ہوتی صورت حال کی یاد دہانی بھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025