• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کا شوکت خانم سے معائنہ کرانے کی درخواست دائر

شائع August 11, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا شوکت خانم ہسپتال سے طبی معائنہ کرانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے درخواست وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی ہے جس میں محکمہ داخلہ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا جائے، شوکت خانم کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو ہر ماہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو میڈیکل رپورٹس کی کاپی عدالت اور بانی پی ٹی آئی کے فیملی اراکین کے ساتھ شیئر کرنے کا حکم دیا جائے، فوری ریلیف کے لیے بانی پی ٹی آئی کا 3 دن میں شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں سے معائنے کا حکم دیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025